صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

مقامی سیاست

President Arif Alvi signed the summary sent by Prime Minister Shehbaz Sharif after which the National Assembly was dissolved.

ایوان صدر کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے قومی اسمبلی کو آرٹیکل 58 (1) کے تحت تحلیل کیا۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ عرصہ قبل قومی اسمبلی کی تحلیل پر دستخط کرتے ہوئے سمری صدر مملوک عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ آج رات تک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھجوا دیں گے۔

آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ نگراں وزیراعظم کے تقرر تک شہباز شریف عہدے پر رہیں گے۔

نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 3 روز تک مشاورت ہوسکتی ہے۔ نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے کل 8 دن کا وقت ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان معاہدہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم کے نام پر پارلیمانی کمیٹی متفق نہ ہوئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں Tehreek e Insaf came close to forming the government, Latif khosa