تشدد کی سیاست نے کراچی کو کچھ نہیں دیا، بلاول بھٹو۔

مقامی سیاست

Bilawal Bhutto Zardari, in his address to Ibrahim Hydari’s meeting via video link, said that I salute the colleagues of Malir, we have always achieved success from here.

انہوں نے کہا کہ ملیر کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کا میئر منتخب ہوا۔

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، عوام ووٹ دیں، ہم صرف صوبائی حکومت نہیں بنائیں گے، آپ کا بھائی جیالا وزیراعظم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی تقدیر بدلیں گے، کراچی میں تشدد کی سیاست کرنے والوں نے شہر کو کچھ نہیں دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام اسی کو ووٹ دیں جو حکومت میں آئے اور آپ کی خدمت کرے، دیگر سیاسی جماعتیں ہمیں لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں، ہم رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کریں گے، حکومت میں آکر 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول نے ناقدین کو بتا دیا۔