People Should Rain Arrows and the Tiger Will Be Hunted,Bilawal

مقامی سیاست

Pakistan People’s Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari has said that the people will shower arrows on February 8, the lion will be hunted, the economic crisis will end, and I will show it by increasing the income of the people.

پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، خان الیکشن سے باہر ہیں، مولانا عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آئے تو انہیں آؤٹ سمجھیں، اس لیے مقابلہ شیر اور تیر کے درمیان ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلا آرہا ہے، بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید نے بھی یہیں سے الیکشن لڑا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں، جو لوگ سردی اور برفباری کے باعث الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے ان کا کیا بنے گا، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے مہم نہ چلائیں لیکن میں اپنے جیالوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا، جیالے وفادار اور بہادر لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک بار پھر خطرے میں ہے، آج عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، آگے معاشی بحران بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں اور امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہیں، ہم نے غریبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی اقتصادی معاہدہ کیا ہے۔

Also Read: People’s Party is considering nominating Asif Zardari as the ..